ایبٹ آباد میں برن گلی کھڑی کے مقام پر ایک کیری ڈبہ ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگر چھ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں دو بچیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے۔
گاڑی ہزاروں فٹ کی اونچائی سے نیچے گری جس کے بعد مقامی لوگ اور امدادی کارکن یخ بستہ پانی میں لاشیں تلاش کرتے رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے تاہم کھائی کی زیادہ گہرائی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کے نام:
- ماریہ دختر شبیر، عمر 25 سال
- فاطمہ دختر سرور، عمر 33/34 سال
- زوالفقار عرف پپو ولد حسین، عمر 45 سال
- زبیر ولد زوالفقار، عمر 23 سال
- یاسر ولد خلیل، عمر 38 سال
- اختر ولد نامعلوم، عمر 35 سال
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات اور امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
ایبٹ آباد:برن گلی کھڑی میں کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد میں برن گلی کھڑی کے مقام پر ایک کیری ڈبہ ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگر چھ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں دو بچیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے۔
پولیس ذرائع کے… pic.twitter.com/PDZy9G1umZ
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) November 22, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos