لاہور: عثمان گنج مصری شاہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق فیاض اور عبدالرحمان گروپ کے درمیان قبضے کے تنازع پر پٹھراؤ ہوا، جس کے نتیجے میں عبدالرحمان جاں بحق ہوگیا۔ اسی دوران عبدالرحمان کے سکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی، جس سے فیاض زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos