قانون سے کوئی بڑا نہیں،اللہ کا نظام نافذ ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

 

لاہور کے مینار پاکستان پر منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے بھی استثنیٰ نہیں ہے اور اب ملک میں سردار، وڈیروں یا بیوروکریسی کا نہیں بلکہ اللہ کا نظام نافذ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے بنائے ہوئے قوانین کے مقابلے میں کوئی انسان طاقتور نہیں ہو سکتا اور مینار پاکستان کے سائے تلے لاکھوں لوگ یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دھوکے کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امریکا سے نہیں ڈرتے، اور یواین او کی فلسطین سے متعلق قرار داد پر پاکستان کو حمایت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کے سربراہ، صدر یا وزیر اعظم کے لیے استثنیٰ نہیں ہوگا، اور اب نظام اللہ کے قوانین کے مطابق ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی میں وڈیروں، جاگیرداروں اور بیوروکریسی کی گود میں بیٹھ کر سربراہ نہیں بنتا، وراثت یا خاندان پر مبنی جماعتیں انقلاب نہیں لا سکتیں۔ انہوں نے پرامن طریقے سے نظام کی تبدیلی کا شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔