کرشنگ شروع نہ کرنے پر پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس جاری

پنجاب میں کین کمشنر کی جانب سے 10 شوگر ملوں کو کرشنگ شروع نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں ملوں پر یومیہ 50 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز نہ کرکے کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔ نوٹس حاصل کرنے والی ملوں میں اشرف شوگر ملز، بابا فرید شوگر ملز، تاندلیانوالہ شوگر ملز، فیصل آباد شوگر ملز، تاندلیانوالہ ٹو، شیخو شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز، سیون سٹار شوگر ملز، آروائی کے، پتوکی شوگر ملز اور چنار شوگر ملز شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کرشنگ سیزن کی تاخیر کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے اور کسانوں کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔