بنوں:پولیس نے علی الصبح پل پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

 

بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل پر دھماکے کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 8 سے 10 کلوگرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا، جس کے نتیجے میں عوامی انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے سے محفوظ رہا۔

اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو مشکل میں ڈالنے والے شرپسند عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بم کو پل کے مرکزی ستون سے منسلک کیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے اس کا خطرہ ختم کر دیا گیا۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے کہا کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور بنوں پولیس ایسے شرپسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔