مردوں میں بال گرنے سے روکنے کی دواکا سنگین اثر سامنے آگیا۔
فناسٹریڈ (Finasteride) مردانہ گنج پن کے خلاف سب سے مؤثر ادویات میں سے ایک ہے، لیکن جدید طبی معلومات کے مطابق اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔
یہ دوا بہت سے لوگوں کو بالوں کے جھڑنے کی پریشانی سے بچاتی ہے، مگر اگر مریض کے نفسیاتی رویے میں اچانک تبدیلی آئے تو اس کا علاج ہونا ضروری ہے۔
کئی سال سے فناسٹریڈ جینیاتی گنج پن کے علاج میں مؤثر حل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے، جس نے بالوں کے جھڑنے کو روکنے اور دوبارہ اگانے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔تاہم The Conversation کی ایک تحقیق کے مطابق یہ مؤثر دوا بعض اوقات نفسیاتی صحت سے متعلق سنگین ضمنی اثرات بھی پیدا کر سکتی ہے۔
سائنس الرٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس دواکے نفسیاتی اثرات کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے، جن میں ڈپریشن، اضطراب، جنسی خواہش میں کمی اور نایاب صورتوں میں خودکشی کے خیالات شامل ہیں۔
ابتدائی کلینیکل ٹرائلز میں یہ خطرات واضح نہیں تھے، مگر طویل مدتی استعمال کے اثرات نے عالمی اداروں کو زیادہ محتاط رویہ اپنانے پر مجبور کیا۔
یورپی ادویات کی ایجنسی (EMA) نے تصدیق کی کہ خودکشی کے خیالات فناسٹریڈ کا ثابت شدہ ضمنی اثر ہیں اور مریضوں کو اس خطرے سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے بھی خبردار کیا کہ دوا کی مقامی (ٹاپیکل) شکلیں بھی ممکنہ طور پر اسی قسم کے اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔
ماہرین نے زور دیا کہ مریض کو ان علامات کے ساتھ اکیلے نہیں رہنا چاہیے۔ اگر کوئی غیر معمولی خراب مزاج، اضطراب یا اچانک جذباتی تبدیلی محسوس کرے، تو دوا کو وقتی طور پر بند کر کے فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ تر علامات دوا بند کرنے کے بعد کم ہو جاتی ہیں، البتہ کچھ افراد میں اثرات کچھ عرصے تک باقی رہ سکتے ہیں
ڈوٹاسٹریڈ ،فناسٹریڈ کے مشابہ مگر زیادہ طاقتور دوا ہے جس کے نفسیاتی خطرات بھی فناسٹریڈ کی طرح ہیں، اس لیے ان لوگوں کے لیے موزوں نہیں جو فناسٹریڈ سے اثرات محسوس کر چکے ہوں۔
مینوکسڈیل مقامی علاج ہے، بغیر نسخے دستیاب اور کئی سال سے مؤثر ثابت ہوا ہے۔ یہ علاج ہلکی کھجلی پیدا کر سکتا ہے مگراس میں نفسیاتی مسائل کم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos