کرک میں انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو خون کی فوری ضرورت ہے اور ان کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں عاکف جنید خان ولد آختر حسین عمر 20 سال، اویس عمر 40 سال، اور ذوالفقار عمر 45 سال شامل ہیں، تینوں کا تعلق پشاور سے ہے۔ چوتھے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
زخمیوں میں رمضان عمر 58 سال سکنہ ضلع لیہ، ثمر عباس ولد غلام قاسم عمر 22 سال سکنہ بھکر، مسماۃ "ع” زوجہ صابر خان سکنہ پشاور، شہزاد ولد اشفاق احمد عمر 50 سال سکنہ راولپنڈی اور محمد عرفان ولد غلام فرید عمر 35 سال سکنہ بھکر شامل ہیں۔
دیگر زخمیوں میں احسان ولد اسلم گل عمر 30 سال سکنہ کوہاٹ، شعیب ولد شاہد عمر 27 سال سکنہ بھکر، تنویر ولد محمد اشرف عمر 34 سال سکنہ بھکر، عامر ولد صبر خان عمر 20 سال سکنہ پشاور شامل ہیں۔
غلام اکبر ولد حو نواز عمر 40 سال سکنہ بھکر، ملازم حسین ولد محمد رمضان عمر 20 سال سکنہ کوٹ آدو سندھ، محمد فیاض ولد محمد اشرف عمر 30 سال سکنہ بھکر، انعام آیاز ولد ظفراللہ عمر 40 سال سکنہ نوشہرہ اور ایک نامعلوم شخص بھی زخمیوں میں شامل ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos