سکرین شاٹ

’ کرکٹ کے جواری‘‘ کالم پر انصارعباسی کو نوٹس۔سیٹھی اور نقوی میں لفظی جنگ

معروف صحافی اور کالم نگار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ہتکِ عزت (Defamation) کا نوٹس بھجوایا ہے۔

انصار عباسی کے مطابق یہ نوٹس اُن کے حالیہ کالم ’کرکٹ کے جواری‘ پر بھیجا گیا، جس میں انہوں نے کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور بدعنوانی کے خدشات سے متعلق سوالات اٹھائے ۔

ایکس پر انصار عباسی نے کہا کہ مجھے بھی پی سی بی کی طرف سے ایک ڈیفیمیشن نوٹس ملاہے۔ میں نے ’کرکٹ کے جواری‘ کے عنوان سے جو کالم لکھا تھا، اس پر یہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری لیگل ٹیم اس کا جواب تیار کر رہی ہے۔ کرکٹ میں جوئے اور اخلاقی اصولوں سے متعلق سوال اٹھانا صحافت ہے، ہتک عزت نہیں۔

انصارعباسی کودیئے گئے نوٹس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

انہو ںنے یہ ٹویٹ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جوابی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے تحریرکی۔

نجم سیٹھی نے موجودہ چیئر مین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جواب الجواب ٹویٹ پر کی ۔ اس میں سیٹھی کا کہناتھاکہ نہیں جناب، میری تشویش غلط نہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ پی سی بی کو ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے ایف آئی اے کا استعمال کرنا چاہیے ،چاہے ان کے خیالات بے جاہوں یا حقیقت میں غلط ہوں!

قبل ازیں راشد لطیف کے معاملے پر نجم سیٹھی کی ٹویٹ کامحسن نقوی نے سخت جواب دیاتھا۔نقوی نے کہاتھا آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے محل اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی، یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی۔

نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف تنقیدی بیانات پر سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کرکٹ انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔