راولپنڈی جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ، دو سگے بھائی قتل

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں ایک لرزہ خیز فائرنگ نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔ جرگے کے دوران ہونے والا یہ واقعہ نہ صرف دو انسانی جانیں نگل گیا بلکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا بھی پھیلا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حدود جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سابقہ دشمنی کے باعث کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران ملزم متال نے اچانک دونوں بھائیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس سے محمد فرقان اور احتشام موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم پولیس نے اس کی شناخت کرلی ہے اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔