ہری پور: ضمنی الیکشن سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف کارروائی کر دی۔
انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان پر غیر مناسب الفاظ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا۔ نوٹس کے مطابق بابر نواز خان یا ان کے مجاز نمائندے کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر میں وضاحت کے لیے پیش ہونا ضروری تھا، لیکن وہ غیر حاضر رہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان کی غیر موجودگی میں یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے بابر نواز خان پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کروانے اور چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
اس اقدام سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور الیکشن کمیشن ہر امیدوار کے لیے یکساں قوانین نافذ کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos