پیپلز پارٹی نجکاری میں رکاوٹ، قیصر احمد شیخ کا اظہارِ تشویش

کراچی: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر احمد شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ارادوں کی نجکاری میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اور اس وجہ سے نجکاری کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، لیکن اگر اسے ناراض کیا گیا تو حکومت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزیشن کی پالیسی رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا منشور اس کے مخالف ہے، جس کی وجہ سے نجکاری کا عمل تیزی سے آگے نہیں بڑھ پا رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔