مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبے میں گورننس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب، صفائی کے معیار، تجاوزات اور سکیورٹی کے امور پر مکمل کنٹرول کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ہر ضلع میں خفیہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ گورننس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بازاروں، پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز، پبلک مقامات، داخلی و خارجی راستے، گرین بیلٹس اور مساجد کے وضو خانوں کی صفائی برقرار رکھی جائے۔ غیر قانونی قبضے، تجاوزات، غیر معیاری صفائی، مین ہول حادثات اور آوارہ کتوں کے واقعات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کی وارننگ کے بعد تبدیلی ہوگی۔ فنڈز اور وسائل کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنے پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے براہ راست فیڈ بیک لے کر گورننس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos