مظفر گڑھ پی پی 269: پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے باعث وقتی تعطل

 

مظفر گڑھ: پی پی 269 مظفر گڑھ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پولنگ وقتی طور پر روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر 2,300 ووٹرز کے لیے بیلٹ پیپرز کی کمی (300 پیپرز کم) ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

جھگڑے کے بعد پولنگ چند منٹ کے لیے معطل رہی، تاہم صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کرم داد پر عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور پولنگ معمول کے مطابق جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔