ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کمپیوٹر اکیڈمی کے مالک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
علی پور کی نجی کمپیوٹر اکیڈمی میں طالبات کے ساتھ نازیبا حرکات کافسوسناک واقعہ سامنے آگیا ۔ اکیڈمی کے پرنسپل جمال کی مبینہ نازیبا ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی شہر میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ا ے ایس آئی انجم شہزاد اور یگر اہل کار جتوئی چوک میں گشت پر تھے ،اس دوران انہوں نے دیکھاکہ چندلڑک جمگٹھابناکر اپنے اپنے موبائل فون میں وڈیودیکھ رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے پولیس افسر کو بھی وڈیودکھائی ۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ مسمی جمال ولد اللہ وسایا قوم گبول سکنہ بستی مانگی موضع علی والی نے جتوئی چوک کے ساتھ دکان کرائے پر لے کر اس میں کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر بنارکھاتھا جس میں وہ کسی نامعلوم عورت کے ساتھ نازیباحرکات کررہاتھا۔
ایف آئی آرکے مطابق مدعی پولیس افسرنے ارتکاب جرم 294 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ۔
والدین اور شہریوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ خواتین اور طالبات کے لیے تعلیمی ماحول کو محفوظ بنایا جائے۔
شہریوں اور متاثرہ بچیوں کے والدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتارکرکے اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی شخص تعلیمی اداروں جیسے مقدس مقام پر ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔
شہریوں کا کہناہےکہ یہ واقعہ تعلیمی اداروں میں طالبات کی حفاظت کے انتظامات پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور متاثرہ طالبہ کو انصاف فراہم کریں۔
قبل ازیں علی پورمیںایک نجی تعلیمی ادارے کے مالک کی بھی طالبات ور دیگر خواتین کے ساتھ نازیبا ویڈیوز کاسکینڈل آیاتھا۔پولیس نے اسکول میں20سال سے تدریسی فرائض سرانجام دینے والے خاتون ٹیچرکے بھائی کی مدعیت میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 376 اور 292 کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos