فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی مقابلہ حسن قرات” 24 تا 27 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “عالمی مقابلہ حسن قرات” 24 تا 27 نومبرجناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

دنیا بھر کے 38 ممالک کے قاری حضرات اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔ قاری سید صداقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے تمام ممالک کی حکومتوں کو مقابلے میں حصہ لینے کیلئے دعوت نامے ارسال کئے تھے جس کے جواب میں 38 ممالک نے اپنے اپنے نمبر ون قاری کی نامزدگی بھیج دی جن کی اکثریت پاکستان پہنچ چکی ہے۔

مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ، دوسری پوزیشن 30 لاکھ اور تیسری پوزیشن والے کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

انھوں نے کہاکہ جو دوست اس بابرکت محفل میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ، رابطہ کرنے پر ان کیلیے دعوت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔