پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی سندھ سے متعلق متنازع بیان پر سخت مذمت کی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نےایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چاہے سندھ کی سرزمین بھارت کا حصہ نہ ہو، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کون جانتا ہے کہ کل سندھ دوبارہ انڈیا کا حصہ بن جائے۔
راج ناتھ کا کہناتھاکہ بی جے پی رہنما لال کرشن اڈوانی کے مطابق سندھ کے ہندو آج تک سندھ کی علیحدگی کو دل سے قبول نہیں کر سکے۔ سندھ اور پورے بھارت میں ہندو دریائے سندھ کو مقدس مانتے ہیں، سندھ کے کئی مسلمان بھی اس دریا کے پانی کو مکہ کے آبِ زمزم جتنی تقدیس دیتے رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کا بیان وہم وگمان پرمبنی ،حقیقت سےفرار اور انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔
ترجمان کاکہناتھاکہ ایسےبیانات بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی قیادت اشتعال انگیز بیانات سےگریزکرے، یہ خطےکےامن کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارت سے اقلیتوں کے تحفظ اور اُن کےخلاف تشدد پراکسانےوالوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کےشمال مشرقی خطےکےلوگ آج بھی ریاستی سرپرستی میں تشدد، شناختی جبر اور محرومی جھیل رہےہیں۔ بھارتی حکومت عقائدکی بنیاد پر تعصب اور تاریخی مسخ شدگی پر مبنی امتیازی رویےکا حل نکالے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos