عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب۔ فوٹو وزارت مذہبی امور

پاکستان کی تاریخ کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات اسلام آبادمیں شروع ہوگیا

چار روزہ عالمی مقابلہ حسن قرات کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں شروع ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ آج تاریخی اور بابرکت دن ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم یہاں پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ہم نے جن اصلاحات کا آغاز کیا تھا ہماری کوشش ہے کہ ہم وزارت مذہبی امور کو انہیں خطوط پر دوبارہ استوار کریں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا کے 40 ممالک سے قراء حضرات اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جو ہمارے لئے بڑی سعادت کی بات ہے،اس سے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔

 

سرداریوسف کا کہناتھاکہ امید ہے اس بابرکت محفل کی وجہ سے ملک میں عربی کی تعلیم رائج کرنے میں مدد ملے گی ،ہم نے اس حوالے سے مختلف یونیورسٹیوں سے بھی رابطے کیے ہیں ،عربی کو سیکھنے اور سکھانے کے پروگرام کے آغاز کے لیے وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے، اس تقریب کے انعقاد کے لیے معروف اور عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،24 سے 27 نومبر تک یہ مقابلہ جاری رہے گا۔ 29 نومبر کو اختتامی تقریب ہوگی۔

 

سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مقابلہ حسن قرأت کا یہ اجتماع انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کی اہمیت کی سب سے بڑی وجہ قرآن حکیم ہے ،یہ اللہ کی آخری کتاب ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے ، اس مقابلہ کے انعقاد کے حوالے سے جن جن شخصیات نے وزارت مذہبی امور کی معاونت کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا پروگرام ہے ۔ انشاء اب یہ سلسلہ جاری رہے گا اور قرآن حکیم کی خدمت کے حوالے سے یہ پروگرام جاری رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔