افغان طالبان کے ترجمان بھارت میں مقیم نکلے

*افغان طالبان کے ایک ترجمان عبدالقہار بلخی کے بھارت میں مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے نتیجے میں آپ کسی بھی ایکس صارف کی اصل لوکیشن معلوم کر سکتے ہیں خواہ اس نے اپنی لوکیشن کچھ بھی درج کر رکھی ہو۔*

اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان کے طالبان کے ایک اہم ترجمان عبدالقہار بلخی دراصل بھارت میں رہتے ہیں۔ ایکس پر انہوں نے اپنی لوکیشن کابل درج کی ہوئی ہے لیکن نئے فیچر کی بدولت پتہ چلا کہ وہ انڈیا میں ہیں۔

عبدالقہار بلخی 2001 میں کابل پر طالبان کے کنٹرول ہونے کے بعد پہلی وقت اس وقت منظر عام پر ائے تھے جب طالبان نے ایک اہم پر اس کانفرنس کی اسی پریس کانفرنس میں طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی سامنے آئے۔

ایکس کے نئے فیچر سے کئی دیگر افغان رہنماؤں کی اصل لوکیشن بھی سامنے آگئی ہے۔

سابق شمالی اتحاد کے رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی لوکیشن تاجکستان کی ہے، سابق صدر اشرف غنی نیدرلینڈز میں مقیم ہیں، ان کے ساتھی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ برطانیہ میں ہیں اور حنیف اتمر جرمنی میں مقیم ہیں۔

افغانستان کے سابق صدر احمد کرزئی کی لوکیشن تا حال افغانستان کی ہے۔ افغانستان کے مرکزی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ایکس اکاؤنٹ بھی افغانستان کے اندر سے اپریٹ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔