پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

پشاور(اُمت نیوز) ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،سوشل میڈیا ویب سائٹ(ایکس)  پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور کے صدر مین روڈ پر واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر خودکش حملہ آور خود کو زور دار دھماکے سے اڑا دیتا ہے، جس کے بعد چند دہشت گرد FC ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے صدر علاقے میں ہونے والے اس حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملہ صبح 8:10 بجے ہوا، جس کے فوراً بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی بروقت اقدامات سے حملے میں مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔