وفاقی آئینی عدالت کا چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے چاروں صوبوں میں اپنی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ عوام کے لیے عدالتی سہولیات کو مزید قریب اور مؤثر بنایا جا سکے۔

 

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ اقدام ابھی ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے اور آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں کے لیے ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ صوبوں میں مقدمات کی کارروائی آسان ہو۔

 

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد عدالتی نظام کو عوام کے قریب لانا اور مقدمات کی کارروائی میں وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

 

وفاقی آئینی عدالت کی اس حکمت عملی سے نہ صرف عدالتی نظام کی شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو عدالت تک رسائی میں سہولت بھی میسر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔