گلگت بلتستان اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت آج مکمل کرنے کے بعد رات 12 بجے باقاعدہ تحلیل ہوجائے گی۔ سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق 42 ویں اجلاس کا تیسرا اور آخری سیشن دوپہر 2 بجے ہوگا جس کے بعد اسمبلی اپنی مدت پوری کرلے گی۔
موجودہ جی بی اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔ نئے عام انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بھی آج متوقع ہے، جس کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos