معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد شدید عوامی تنقید اور سوشل میڈیا مہم کے باعث انہوں نے ایک موقع پر حارث کھوکھر سے طلاق پر بھی غور کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں ڈاکٹر نبیہ کا کہنا تھا کہ شادی کے فوراً بعد ہونے والی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ خوشی کے لمحات اس قدر اذیت ناک ثابت ہوں گے۔ بعض مواقع پر دباؤ اس حد تک بڑھ گیا کہ انہوں نے رشتے کو ختم کرنے کے بارے میں بھی سوچا، تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا۔ نہوں نے کہا کہ چند افراد کی بے جا تنقید نے ان کی زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات کو افسوسناک یادوں میں بدل دیا ہے، اور صرف وہی اس درد کو سمجھ سکتی ہیں جس سے وہ گزری ہیں۔
ڈاکٹر نبیہہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں ، تنقید کا تذکرہ کرتے ہوئےجذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد انہیں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔پروگرام کا کلپ کافی وائرل ہورہا ہے۔
ڈاکٹرنبیہہ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویووز لینے کے لئے مجھ پر اور میرے شوہر حارث تنقید کی جارہی ہے جس نے میری خوشیوں کو دکھ میں بدل دیا ہے۔
یاد رہے کہ شادی کے موقع پر انہوں نے میڈیا کو انٹرویو بھی دیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں نے نکاح کے موقع پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات پہنے ہیں اورایک کروڑ روپے کا ان کا عروسی لباس ہے۔بعدازاں انہوں نےاس لاگت کی تردید کردی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos