جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

گلگت بلتستان کے لیے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے قائد حزبِ اختلاف اور وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا فیصلہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) یار محمد کو آرٹیکل 48 اے ٹو کے تحت نگران وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نامزد نگران وزیراعلیٰ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔