شدید دھند:ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک موٹروے بند

 شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق لاہور کی ہوا میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی سطح 212 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر شامل ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔