بھارتی آبی جارحیت کا جواب،چناب پر نیا ڈیم بنانے کی تیاری مکمل

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور پی سی ون کی تیاری کے مراحل جاری ہیں۔ قومی فلڈ پروٹیکشن پلان کے تحت 824 ارب روپے کی فنڈنگ کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری منتظر ہے۔

اجلاس میں صوبوں کو ہدایت دی گئی کہ دریاؤں پر تمام تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل شمار ہوگا۔

واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کے لیے نصب کیے گئے ٹیلی میٹری سسٹمز کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔