کراچی میں ڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید میں یو سی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر سے دو روز قبل ہونے والی 60 لاکھ روپے مالیت کی چوری کا سامان نامعلوم ملزمان گھر کے صحن میں واپس پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق رضا جتوئی نے تھانے آکر بتایا کہ دو روز قبل چور 40 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے تھے۔
ان کے مطابق گزشتہ روز ان کی اہلیہ گھر کے صحن میں بلیوں کو کھانا ڈال رہی تھیں کہ ایک تھیلے میں رقم اور زیورات پڑے دیکھے گئے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ اس دور میں چور کا مال واپس کرنا حیران کن عمل ہے، پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos