بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں تمام 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے مطابق انسدادِ دہشتگردی آپریشن جاری رکھیں گے، تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔