کیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہوتا ہے، تحقیقات مکمل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل کے اندر سے آپریٹ نہیں ہو رہا بلکہ باہر سے ہی چلایا جا رہا ہے۔

جیل حکام نے کہا کہ عمران خان سخت سرویلنس میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون یا کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جیل کے اندر موبائل سگنلز کو مکمل طور پر بلاک کرنے کے لیے جیمر نصب ہیں، اور بانی پی ٹی آئی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل طور پر سرچ کیا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مزید بتایا کہ جیل رولز کے تحت عمران خان کو موبائل یا انٹرنیٹ جیسی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں اور انہیں صرف عدالتی احکامات یا جیل رولز کے مطابق سہولیات دستیاب ہیں۔ جیل رول 265 کے تحت سیاسی گفتگو بھی ممنوع ہے، تاہم جیل ٹرائل کے دوران ان کی فیملی اور وکلا بعض اوقات قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی مباحثے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

جیل حکام کا مؤقف ہے کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل سے دی گئی سیاسی ہدایات نے کچھ مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی، لیکن موجودہ ایکس اکاؤنٹ جیل کے اندر سے آپریٹ نہیں کیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔