اسلام آباد: گذشتہ رات اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں کی عارضی خیمہ بستی کو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیان شب ختم کرتے ہوئے تقریباً 300 خاندانوں کو بیدخل دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے ارجینٹینا پارک میں خیمہ زن افغان پناہ گزینوں کے خلاف پولیس نے آپریشن کر کے انھیں افغان پناہ گزینوں کو واپس افغانستان بھیجنے والے کیمپ میں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام پناہ گزین غیر قانونی طور پر پاکستان میں موجود تھے اور انھوں نے پارک پر قبضہ کر رکھا تھا، جو اب ان سے واگزار کرا لیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد نے پارک خالی کروانے کے حوالے سے بتایا ’غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے اور پھر انہیں اپنے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ارجنٹینا پارک میں افغان پناہ گزین تین ماہ سے خیمے لگائے رہ رہے تھے۔یہ عارضی کیمپ دو سال قبل شروع ہونے والی سرکاری پالیسی کا نتیجہ ہے۔
ستمبر 2023 میں پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا ’غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا منصوبہ‘ شروع کر رہا ہے، جس کے تحت غیر دستاویزی افغانوں کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos