التر گلیشیئر۔فائل فوٹو

ہنزہ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے وادی میں برفانی ہوائوں کا طوفان

وادی ہنزہ میں التر گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ اچانک ٹوٹ گیا،گلیشیئر کا ٹوٹاہواٹکڑا ایک بڑے برفانی تودے کی صورت میں نیچے آیا اور علاقے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز اور سرد ہوائوں کے باعث وادی میں معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

سوشل میڈیاپر ایک وڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ التر گلیشئیر کے ٹوٹنے سے علاقے میں ہوائوں اور ژالہ باری کاطوفان برپاہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنزہ میں برفانی تودے عموما مارچ اور اپریل کے دوران گرتے ہیں، نومبر میں اس نوعیت کا واقعہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ ہنزہ کے درجنوں گلیشیئرز میں سے ایک اہم گلیشیئر ہے جس کے ٹوٹنے سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ماہرین موسمیاتی تبدیلی کو اس واقعے کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔