صوابی:فلائنگ کوچ اور بس کے تصادم میں 2 جاں بحق، 15 زخمی

صوابی: شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر فلائنگ کوچ اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ اور فلائنگ کوچ کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائنگ کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد جا رہی تھی، اور اس میں سوار تمام مسافر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی پانچ ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کالوخان ہسپتال اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے معمولی زخمیوں کو کالوخان اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔