لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے بیٹے کی گواہی کو درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اپنے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ بیٹے کی چشم دید گواہی قابلِ اعتماد ہے اور بغیر کسی شواہد کے اس الزام کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل مسترد کیے کہ دیگر بچوں نے گواہی نہیں دی یا مقتولہ کے قتل کی وجہ بیان نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ محمد اشرف پر 2021 میں گوجرانوالہ کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور 2022 میں سیشن عدالت نے اسے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جو اب لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بھی برقرار رکھی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos