صدر مملکت نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 27 نومبر کو طلب کر لیے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیے گئے ہیں اور دونوں اجلاس 10 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور کیا جائے گا۔

مزید براں، رواں اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب ہوگا تاکہ وہ قوانین منظور کیے جائیں جو سینیٹ یا قومی اسمبلی سے پاس نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔