امریکی دارالحکومت میں فائرنگ کا واقعہ فیرراگٹ اسکوائر پارک کے بالکل ساتھ اور وائٹ ہاؤس کے شمال میں دو بلاکس کے فاصلے پر ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ فیرراگٹ ویسٹ میٹرو اسٹیشن کے داخلی دروازے پر ہوا۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہل کار سہ پہر کے وقت واشنگٹن ڈی سی میں 17 ویں اور آئی اسٹریٹ NW کے چوراہے پر ایک پھیلے ہوئے میٹرو اسٹیشن کے ساتھ ،زمین پر ایک نیشنل گارڈز مین کو سی پی آر دے رہے ہیں۔اس کے بعد ویڈیو دوسرے زخمی گارڈ پر جاتی ہے جس میں پولیس کے گھیرے میں زمین پر دوسرا نیشنل گارڈز مین دکھائی دیتا ہے۔
آئی سٹریٹ پر لوگوں کوبھاگتے دیکھ کرایک عینی شاہدنے وجہ پوچھی تو کسی نے اسے بتایا کہ کوئی 17 ویں اور آئی اسٹریٹ NW کے چوراہے پر گولی چلا رہا ہے۔اس کاکہناتھاکہ پہلی بار ہلکے دھماکے ہوئے اور مختصر وقفے کے بعد ایک بارپھرفائرنگ کی آوازآئی۔
شہری کے مطابق گولیاں چلنے کی بھاری آوازسےمعلوم کرنامشکل تھا کہ یہ رائفل تھی یا پستول، لیکن کوئی بڑاہتھیارتھا۔
امریکی ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے پانچ گولیاں چلیں جس کے بعد بھگدڑمچ گئی، پھردو گولیاں مزید اور 30سیکنڈکے وقفے سے مزید تین شاٹس گونجے۔
ایک خاتون کا بتاناتھاکہ گولیاں چلنے کے بعد لوگ بھاگتے دکھائی دیئے ،ان میں بچے بھی شامل تھے۔ کوئی مدد کے لیے بھی پکارتاسنائی دیا۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔ان کا تعلق ویسٹ ورجینیاسے تھا۔پولیس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریبی ایک بلاک میں فائرنگ کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا، پولیس نے شہریوں کو آئی اسٹریٹ کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos