سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

 

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر موخر کر دیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سولر صارفین کی جانب سے ٹیکس پر نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس دوبارہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سماعت کے لیے بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے پہلے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس کے نتیجے میں صارفین کو بھاری رقوم ادا کرنی تھیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا آرڈر جاری کیا تھا، تاہم صدر کی منظوری کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔