اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کی تصدیق کر دی گئی۔ این اے 96 فیصل آباد کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث روک دیا گیا ہے، جہاں بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور، پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم، پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار اور پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا، جبکہ مختلف حلقوں میں ٹرن آؤٹ درج ذیل رہا: این اے 18 ہری پور 42.09 فیصد، این اے 185 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال 21.43 فیصد، این اے 129 لاہور 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد 13.23 فیصد، پی پی 269 مظفر گڑھ 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال 22.4 فیصد۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos