امت کے سابق چیف فوٹوگرافر شیخ انعام انتقال کرگئے

طویل عرصے تک امت کے چیف فوٹوگرافر کے فرائض انجام دینے والےشیخ انعام کراچی میں انتقال کر گئے۔
۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔
ایلخانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد الفلاح عزیز آباد نمبر دو میں ادا کی جائے گی۔
شیخ انعام نے امت کیلئے دور افتادہ مقامات پر بھی جا کر تاریخی تصاویر بنائیں جن میں۔ تھر پارکر کا علاقہ بھی شامل ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والوں کی حالت زار کو بھی شیخ انعام نے اپنے کام سے اجاگر کیا۔
مرحوم غریب اور مستحق افراد کی مدد بالخصوص علاج معالجے کیلئے بھی بھرپور کوششیں کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔