بھارتی ریاست بہارکی مائوں کے دودھ میں یورینیئم پائے جانے کا انکشاف

بھارتی ریاست بہار کے چھ اضلاع میں خواتین کے دودھ میں یورینیئم پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ بات 17 سے 35 سال عمر کی 40 خواتین کے دودھ پر تحقیق سے سامنے آئی جس نے محققین اور ڈاکٹروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا۔

یاد رہے کہ یورینیئم ایک تابکار دھات ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق پانی میں یورینیئم کی زیادہ سے زیادہ مقدار 30 مائیکرو گرام فی لیٹر ہونی چاہیے۔ مقدار اگر زیادہ ہو تو اس کا اثر گردوں پر ہوتا ہے۔

یہ تحقیق پٹنہ کے مہاویر کینسر انسٹیٹیوٹ، ایمس دہلی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (نایئفر) سمیت پانچ اداروں کی مدد سے کی گئی ہے۔یہ مطالعہ بہار کے جن چھ اضلاع میں کیا گیا ان میں بھوجپور، سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، کٹیہار اور نالندہ شامل ہیں۔

ضلع کٹیہار کی خواتین میں سب سے زیادہ یورینیئم کی سطح پائی گئی جس کی مقدار 5.25 مائیکرو گرام پائی گئی ۔ سب سے کم یورینیم بھوجپور کی خواتین میں پایا گیا۔نالندہ کی خواتین میں اوسط سطح 2.35 مائیکروگرام پائی گئی۔ کھگڑیا کی خواتین میں سب سے کم 4.035 مائیکروگرام تھی۔

اس تحقیق میں 35 بچوں کے نمونے بھی لیے گئے جو ماں کا دودھ پیتے تھے۔ان میں سے 70 فیصد بچوں کے خون میں یورینیئم بھی پایا گیا۔ ان بچوں میںصحت کے یورینیئم کے غیر سرطانی خطرات ظاہرکیے گئے ہیں۔ غیر سرطانی یورینیئم گردوں، اعصابی نظام اور دماغی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

مہاویر کینسر انسٹیٹیوٹ کی سربراہ نیشا سنگھ نےجہاں تک یورینیئم کا تعلق ہے پانی میں اس کی سطح کے لیے زیادہ سے زیادہ معیار ہیں تاہم ماں کے دودھ کے لیے کوئی حد مقرر نہیں۔
انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایل بی سنگھ کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی کسی بیماری کا پتہ چل جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔

الگ الگ مطالعات میں بہار کے 11 اضلاع کے زیر زمین پانی میں یورینئیم پایا گیا، جن میں گوپال گنج، سیوان، سرن، مشرقی چمپارن، پٹنہ، ویشالی، نوادہ، نالندہ، سپول، کٹیہار اور بھاگلپور شامل ہیں ۔ ماں کے دودھ سے متعلق یہ مطالعہ بھوجپور، سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، کٹیہار اور نالندہ اضلاع میں کیا گیا۔

ماں کے دودھ میں یورینیئم کہاں سے آیا ہو گا؟ بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ پینے کے پانی سے آیا ہو یا اس ضلع میں اگائے جانے والے اناج یعنی فوڈ چین کے ذریعے اس کی آمیزش ہوئی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔