عمران خان سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے،گنڈا پور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا سنگین پروپیگنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی مہم کا مقصد عوام میں اشتعال پیدا کرنا اور نفرت پھیلانا ہے، اور یہ پروپیگنڈا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کھلی سازش ہے۔

گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کے خلاف ناانصافیوں کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک معروف اور معتبر لیڈر ہیں، اور قوم اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے زور دیا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عمران خان کی جلد رہائی کے لیے جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔