تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرناختم کرکے منگل کو اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے کی کال دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ارکان پارلیمنٹ آئندہ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوں گے۔منگل کو ہم نے تمام پارلیمنٹیرینزکو بلایا ہوا ہے، تمام پارلیمنٹیرین پورے پاکستان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے بھی آئیں گے اس کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے وہاں پرامن اظہاری یکجہتی کے لیے عمران خان صاحب کی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون قانون ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے یہ ضرور استعمال کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جب تک عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات نہ ہو ہم اس طرح بزنس ایز یویوئل نہیں ہونے دیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی اور ان کی صحت سے متعلق خبروں کے بعدپی ٹی آئی کی قیادت سراپا احتجاج ہے اور بانی چیئرمین سے جلد از جلد ملاقات کا مطالبہ کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے پر دیا گیا دھرنا ختم کر دیا ہے۔ادھربانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان سے ملاقات کر سکتا ہے۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حدود سے باہر پیش آنے والے معاملات ان کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos