پاکستان کی تاریخ کے پہلے عالمی مقابلہ حسن قرات کی اختتامی تقریب آج اسلام آبادمیں منعقدہوگی۔ اس موقع پر مقابلے میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کوانعامات دیئے جائیں گے۔
تقسیم انعامات کی تقریب صبح ساڑھے 10 بجے کنونشن سنٹر میں شروع ہوگی۔
عالمی مقابلہ حسن قرات میں دنیا کے 30سے زائد اسلا می ملکوں کے 25 سے 35 سال تک عمر کے قرانے حصہ لیا ۔ قاری سید صداقت علی نے مقابلہ کے چیف کو آرڈینیٹر اورچیف جج کے فرائض سر انجام دیئے ۔ دیگر ججوں میں کویت کے قاری الشیخ حمد اصنامی، جامع الاظہر مصر کے قاری حمد اللہ محمد ابرہیم ،ایران کے قاری غلام رضا اصفہانی ، پاکستان کے قاری فیاض علوی ،قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر اکرام اللہ محسن، قاری محمد ابراہیم کاسی اور قاری وجاہت رضا شامل تھے۔
اس مقابلے کا انعقاد وفاقی وزارت مذہبی امور نے کیاہے۔
اسلامی تعاو ن تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی بخیت ،تقسیم انعامات کی تقریب میں،اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل کی نمائندگی کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos