واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق افغان شہریوں کے ویزوں پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے تمام پناہ گزین درخواستوں کی پروسیسنگ روک دی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی تھیں۔
امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز نے کہا کہ بائیڈن دور میں امریکا آنے والے غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال جاری رہے گی اور افغان شہریوں کی درخواستوں کی پروسیسنگ تب تک روک دی گئی ہے جب تک سکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کا مزید جائزہ مکمل نہ ہو جائے۔
دوسری جانب افغان مہاجرین نے امریکی حکام سے اپیل کی ہے کہ مہاجرین کی درخواستوں پر کارروائی جاری رکھی جائے اور معطلی ختم کی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos