معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے محمد ابان کاشف نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
کاشف محمود نے اس خوشی کے موقع پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا: "الحمداللہ، میرا منجلا بیٹا حافظ قرآن بن گیا ہے۔” تصویر میں اداکار کی خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، اور وہ اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
ان کی پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز نے مبارک باد دی اور محمد ابان کی استقامت اور کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔ ایک صارف نے لکھا: "اللہ اس حفظ قرآن کی برکت آپ کی زندگی میں بھی دے اور دونوں جہاں میں کامیاب کرے۔”
واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے، تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی ہدایات میثم نقوی دے رہے ہیں اور معروف ناول رائٹر عمیرہ احمد نے اس کی کہانی تحریر کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos