کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے

 

کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جبکہ دوسرا دھماکا اسی علاقے میں معائنہ کرنے والی بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں ہوا۔

دونوں دھماکوں کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔