پی ٹی آئی ملک دشمن عناصر کے ساتھ سرگرم ہے،احسن اقبال کا الزام

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک دشمن عناصر کے ساتھ ایک صفحے پر ہے اور بیرون ملک، خاص طور پر امریکا میں پاکستان کے خلاف قراردادیں منظور کروانے میں شامل ہو رہی ہے۔

احسن اقبال نے لاہور میں گرین پروڈکٹیوٹی کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، اور یہ سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے امریکا میں مظاہرے کروانا اور فوجی چھاؤنیوں پر حملے کی حمایت ناقابل قبول ہے، اور پارٹی کو ریاست اور سیاست میں فرق سمجھنا چاہیے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست کو عالمی سطح پر لے جانا شرمناک ہے اور یہ حرکات ملک دشمن عناصر کے مفادات کے عین مطابق ہیں۔

کانفرنس میں انہوں نے گرین ٹیکنالوجی اور ماحول دوست پالیسی سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں گرین انڈسٹری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔