آسٹریلوی وزیراعظم کی دیرینہ دوست سے شادی

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنی طویل مدتی رفیقِ کار جوڈی ہیڈن کے ساتھ شادی کرلی۔ دونوں کے درمیان تقریباً پانچ سال سے تعلق قائم تھا، جس کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق البانیز وہ پہلے آسٹریلوی وزیراعظم ہیں جنہوں نے منصبِ وزارتِ عظمیٰ پر فائز ہونے کے دوران شادی کی۔ ان کی شادی کی سادہ مگر خوشگوار تقریب کینبرا میں منعقد ہوئی، جس کی تاریخ کو رازداری کے ساتھ رکھا گیا۔

انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی پہلی ملاقات 2020–21 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان قربت بڑھتی گئی۔ 2022 اور 2025 کی انتخابی مہمات سمیت مختلف سرکاری و بین الاقوامی دوروں میں جوڈی ہیڈن وزیراعظم کے ہمراہ دیکھی جاتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر البانیز نے جوڈی ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے فوراً قبول کر لیا تھا۔

اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی محبت اور مشترکہ مستقبل کے عزم کا اعلان عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کے سامنے کر کے بے حد خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔