تیسری دنیاکے ملکوں پر امریکہ میں نقل مکانی روکے جانے کی زدمیں پاکستانی شہری بھی آئیں گے البتہ گرین کارڈ ہولڈرز کے آڈٹ سے پاکستان مسثتثیٰ ہے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے سربراہ جوزف ایڈلو نے ایکس پر کہا کہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا آڈٹ کیا جائے گا ۔ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن، برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔
امریکی امیگریشن کے انتظار میں یا اس کی امید رکھنے والے پاکستانیوں کوتعطل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک افغان نژاد شخص کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے ایک رکن کے دم توڑجانے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکہ تمام تیسری دنیاکے ممالک سے امیگریشن روک دے گا۔تاہم پاکستانیوں کو یہ اقدام ریلیف دے رہا ہے۔ موجودہ گرین کارڈ ہولڈرز او درخواست دہندگان کو فوری کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
امریکی صدرنے جون میں جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت 12 ملکوں کے شہریوں کے داخلے کو مکمل طور پر محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، اور یمن شامل ہیں۔
مزید 7 7 ممالک سے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو جزوی طور پرمحدودکیا گیاتھا جن میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان، اور وینزویلا شامل ہیں۔
حالیہ امریکی اقدام تمام 19 ملکوں پر لاگو کیا گیاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos