ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ ضلع ایبٹ آباد کے عوام حقوق نہ ملنے پر سراپا احتجاج مظفرآباد اسلام آباد کو کوھالہ پل کے ذریعے ملانے والی شاہراہ کشمیر کوہالہ کے مقام پر پر امن مظاہرین نے دھرنا دے کر بند کردی تحریک حقوقِ سرکل بکوٹ کے پلیٹ فارم سے سرکل بکوٹ کی لاکھوں افراد کی آبادی جو صحت تعلیم انفراسٹرکچر سڑکیں ودیگر ضروریات زندگی کے لئے عرصہ دراز سے اپنی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے آج 29 نومبر کو یونین کونسل نمل بکوٹ بیروٹ سمیت ہزاروں افراد پرامن احتجاج کرتے کوھالہ پل پر آگے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور آمرانہ رویہ کہ ایبٹ آباد سے ایک اسٹنٹ کمشنر اور آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ سینکڑوں اہلکاروں کو پُرامن مظاہرین کے لیے لے کر آئے اور عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کر کئی گھنٹوں سے راستہ نہ کھولوا سکے

جس کے باعث شاہراہ کشمیر پر دریائے جہلم کے آرپار لمبی قطاریں لگی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں اس حلقہ سے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی ممبر قومی اسمبلی علی اصغر چئیرمین تحصیل ایبٹ آباد شجاع نبی لاکھوں ووٹ لے کر اسمبلیوں میں موجود ہیں اسی طرح مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی سردار فرید خان اور جماعت اسلامی سب ووٹ تو لیتے ہیں مگر مسائل جوں گے توں ہیں

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تحصیل بکوٹ کوھالہ ترچھ بوئی روڈ بکوٹ نتھیاگلی روڈ سوار گلی پٹن کلاں بوئی روڈ اور سرکل بکوٹ میں کالج ہسپتال اور دیگر ضروریات دیں تحریک حقوقِ سرکل بکوٹ ایکشن کمیٹی میں سب جماعتوں کے مقامی نمائندوں پر مشتمل عبدالجبار عباسی ایڈووکیٹ مسلم لیگ منظور ممتاز عباسی پی پی پی غضنفر علی عباسی تحریک انصاف اسی طرح جماعت اسلامی ڈاکٹر آمین عباسی دیگر مذہبی جماعتوں اور بڑی تعداد میں چئیرمین و ممبران بلدیات کے ساتھ نوجوان موجود ہیں ۔

راستے بند ہونے سے سپیکر آذاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور دوسری طرف سے تحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کو بھی واپس اپنی منزل کی طرف جانا پڑا تاحال نہ کوئی مظاہرین سے مزاکرات کے لئے آیا اور نہ صوبائی حکومت کی سنجیدگی نظر آئے عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ جتنے اخراجات کرکے بھاری نفری اور اسٹنٹ کمشنر کو بھیجا گیا اگر اسی طرح عوام کی سن کر تھوڑے تھوڑے کام بھی کردئیے جاتے اور عوام کو اسلام آباد ایبٹ آباد پشاور کے دفاتر میں بار بار بلوا کر تذلیل نہ کی جاتی تو عوام کبھی بھی سڑکوں پر نہ ہوتی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos