بم بنانے کا الزام،ٹیکساس میں افغان شہری گرفتار

واشنگٹن (اُمت نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک افغان شہری جس کا نام محمد داوئد ہے کو بم بنانے کی ویڈیو  اپ لوڈ کرنے اور عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینےپر گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک افغان شہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا  جب اس نے ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ مبینہ طور پر بم تیار کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ ویڈیو میں ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کی ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریسیا میک لافلن نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ محمد داؤد آلوکوزے کے خلاف ریاستی سطح پر دہشت گردی کا خطرہ پیدا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، آلوکوزے کو ٹیرنٹ کاؤنٹی، ٹیکساس کے ایک اصلاحی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب ایک روز قبل نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک اور افغان شہری کی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کی فائرنگ کے نتیجے میں گارڈ ممبر سارہ بیکسٹروم جان کی بازی ہار گئیں۔ لکنوال کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

حکام کے مطابق دونوں واقعات کے محرکات کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔