بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 

ملک کے مختلف حصوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن، لورالائی اور گردونواح شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین ہلنے کی شدت 3.5 اور گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی سے تقریباً 23 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ اچانک جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔